Advertisement

ثانیہ نشتر کا احساس ویمن ایمپاورمنٹ مرکز کا دورہ

ثانیہ نشتر

حکومت قرضے ادا کرے یا نہیں پاکستان کا مالی خسارہ اپنی جگہ موجود رہیگا، ثانیہ نشتر

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے برما ٹاؤن اسام آباد میں احساس ویمن ایمپاورمنٹ مرکز کا دورہ کیا، اس دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے زیر تربیت خواتین سے بات چیت کی اور ٹریننگ پروگراموں کی بہتری  کیلیئے ان کی تجاویز سنیں۔

اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مرکز میں پاکستان بیت المال کی زیرنگرانی مستحق خواتین کو مختلف ہنر مفت سکھائے جاتے ہیں، چیدہ چیدہ کورسز میں کمپیوٹر، بیوٹیشن، سلائی کڑھائی اور ڈریس ڈیزائننگ شامل ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں 160ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر قائم ہیں جبکہ ہر سینٹر میں سالانہ 250 خواتین تربیت پاتی ہیں تاکہ روزگار کما سکیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ فارغ التحصیل خواتین کیلیئےایک لاکھ تک کے چھوٹے کاروباری قرضوں کی سہولت بھی میسر ہے اور یہ بلاسود قرضے احساس کے ذیلی ادارے پی پی اے ایف کے ذریعے فراہم کیئے جاتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یونیورسٹی کے طلباء سے بات چیت کی تھی اور ان کی تعلیمی خواہشات اور ان کو در پیش اہم مسائل سنے تھے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ اگلے سال سے پرائمری اسکول جانے والے 4ملین بچے وسیلہ تعلیم پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version