2020پاکستان میں سیاحت کی ترقی کا مثالی سال ثابت ہوگا، زلفی بخاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ 2020پاکستان میں سیاحت کی ترقی کا مثالی سال ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے استنبول میں جاری گلوبل ٹورزم فورم کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دلکش سیاحتی مقامات بن الاقوامی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں پاکستان میں ساٹھ نئے خوبصورت سیاحتی مقامات متعارف کرائے گئے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے مزید کہا کہ سال 2019 میں ریکارڈ تعداد میں مقامی سیاحوں نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا اور 2020پاکستان میں سیاحت کی ترقی کا مثالی سال ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News