Advertisement

شعیب نے شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا، ثانیہ مرزا نے بتا دیا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا کہ شعیب ملک نے اُنہیں اس انداز میں شادی کی پیشکش کی کہ انہیں منع ہی نہیں کر سکی۔

مزید پڑھیں

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے قومی کرکٹ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ویڈیو...

دونوں کی شادی کس طرح ہوئی اور شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کس طرح پروپوز کیا، اس بات کا انکشاف ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔

زینب عباس کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان ابتدائی طور پر تعلقات استوار ہوئے تھے جس کے بعد ہی ان کا تعلق رشتے میں بدلا تھا۔

Advertisement

انٹرویو میں ثانیہ نے بتایا کہ شعیب ملک دل کے صاف اور سچے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے۔

ثانیہ نے دورانِ انٹرویو اپنے شوہرکو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان بھی قرار دیا۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو عرصہ ہو گیا ہے پھر بھی ان کی شادی سے منسلک خبریں خبروں کا حصہ بنی رہتیں ہیں۔

اس کے علاوہ 2018 میں جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے، اذہان سال 2018 میں پیدا ہوا تھا۔

Advertisement

ثانیہ مرزا نے پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ شعیب ملک نے اُنہیں جس طرح سے شادی کے لیے پرپوز کیا تھا وہ اتنا متاثر کن تھا کہ میں شعیب کو انکار ہی نہیں کر سکی۔

ثانیہ مرزا نے بتایا کہ کچھ مہینوں تک ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد شعیب ملک نے مجھے صاف اور سیدھے الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ مجھ سے شادی کرناچاہتے ہیں، شعیب نے کہا کہ میں بھارت آکر تمہاری فیملی سے ملنا چاہتا ہوں، اگر تمہارا جواب ہاں ہے تو مجھے بتا دینا۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ مجھے شعیب ملک کی اس بات میں سچائی نظر آئی، مجھے لگا کہ شعیب کی باتوں میں کوئی دکھاوا نہیں ہے، اُن کے جذبات سچے تھے جس کا انہوں نے مجھ سے اظہار کر دیا۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ مجھے شعیب ملک کی یہی بات بے حد پسند آئی کہ وہ دکھاوا نہیں کرتے، شعیب ملک نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر مجھے پرپوز نہیں کیا، بلکہ سیدھے انداز میں بات کہہ دی، وہ بہت سادہ انسان ہیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جب سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، تب دونوں ممالک میں اُن کے مداح نے اُنہیں جم کر ٹرول کیا تھا۔ آج بھی پاکستانی کرکٹر سے شادی کرنے کی وجہ سے وہ اکثر لوگوں کے نشانے پر آجاتی ہیں لیکن ان سب کے باوجود ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 10 سال ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ نے انٹرویو میں تمام مداحوں کو بتایا کہ شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے اور انہوں نے شادی کرلی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version