Advertisement

حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلیکٹڈ عمران خان کی طاقت صرف شہبا شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پہ چلتی ہے کیونکہ حکومت چلانا اُن کے بس کی بات نہیں۔

‎تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں ہسپتال لانے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بے بس عمران خان کا بس صرف شہباز شریف کو تکلیف پہنچانے پہ چلتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان مین کہا کہ شہباز شریف کو مناسب طبی سہولتیں مہیا نہ کرنا عمران صاحب اپنی بڑائی سمجھتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ‎شہباز شریف کو گرفتار کر کے گلگت بلتستان کا الیکشن چُرایا گیا جبکہ کرپشن کے بعد غداری کا بیانیہ دفن ہونے کے بعد عمران خان شہباز شریف کی صحت پہ سیاست کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ‎شہباز شریف کا شدید کمر درد کے باوجود بکتر بند گاڑی میں اسپتال لایا گیا اور اسی بکتر بند گاڑی کی وجہ سے شہباز شریف کی کمر درد میں اضافہ ہوا۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ‎یہ عمران خان کی گھٹیا سوچ ہے جس کی وجہ سے شہباز شریف کے ساتھ ایسا ناروا سلوک برتا جا رہا ہے، عمران خان کی اس طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version