Advertisement

کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

ایس او پیز

کراچی میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کے لئے ماسک لازمی قرار کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی انتظامیہ نے کورونا پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر شہریوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے احکامات جاری کر دئیے۔

کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کریں کہ شہری لازمی ماسک پہنیں۔

کمشنروایڈ منسٹریٹر کراچی نے کہا کہ جو شہری اس ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کریں ان کے خلاف کارروائی کریں اور پانچ سو روپے تک جرمانہ عائد کریں۔

افتخار شالوانی نے یہ بھی کہا کہ دکانداروں اور مارکیٹوں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ خود اور خریداروں سے ماسک کے بغیر دکان میں داخل ہونے کی اجاز ت نہ دیں۔

Advertisement

کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ان دکانداروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلا ف قانونی کارروائی کریں جو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version