Advertisement

اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے ای لائیسنس سسٹم کا افتتاح

مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے ای لائیسنس سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 60 ہزار سے زائد نجی اسکول موجود ہیں جن کے لئے ای لائیسنس سسٹم بنانا انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایک ایسا سسٹم متعارف کرایا ہے جس کے تحت لوگ اپنے اسکولوں میں بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، جب تک آپ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا نہیں کریں گے تب تک لوگ سسٹم کو سے دور رہتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ مارچ تک تمام نجی سکول مالکان  کو مفت آن لائن رجسٹریشن کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے،ای لائیسنس کے حصول کے لئے فیس بھی آب لائن جمع کرائی جا سکے گی۔

ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا کہ ای لائیسنس کے انعقاد کے ساتھ سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کی بدولت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پاس نجی سکولوں کی مکمل ڈیٹا بیس تیار ہو گی۔

Advertisement

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ اس سسٹم سے پہلے پنجاب بھر میں موجود نجی سکولوں کے حوالے ہمارے پاس کوئی جامع معلومات موجود نہیں تھیں۔

 ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ صوبے بھر میں اب تک 26000 سے زائد نجی سکولوں نے آن لائن سسٹم کے تحت ای لائیسنس حاصل کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کا بھرپور اور جامع استعمال شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے، ہم ایسا نظام لانے پر کام کر رہے ہیں جس کے لاگو ہونے کے بعد ہر سٹیک ہولڈر کی مکمل توجہ اپنے اہنے کام پر ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version