Advertisement

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر چل بسے

ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر پیٹ پیٹرسن 79برس کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ہال آف فیم میں شامل ریسلر پیٹ پیٹرسن مختصر علالت کے بعد چل بسے، ان کے انتقال پرمعروف ریسلرز جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

پیٹ پیٹرسن نے پہلی بار انٹرکانٹینٹل ٹائٹل اور رائل رمبل میچ تخلیق کیے، ان کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا جبکہ پیٹرسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1958میں آبائی شہر کینیڈا سے کیا۔

پیٹ پیٹرسن نے اے ڈبلیو اے ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ 1978میں رے اسٹیونس کے ساتھ جیتی اور انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس میں حریف ریسلر سے بوٹ کیمپ فائٹ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں لڑی۔

پیٹرسن نے 1984میں رنگ کو خیرباد کہا لیکن وہ مسٹرک میک مین کے ہمراہ کمنٹری کے فرائض انجام دیتے رہے۔

Advertisement

ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کی جانب سے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

پیٹرسن کے انتقال پر معروف ریسلر جان سینا، شین میک مین، مسٹر میک مین ودیگر کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version