Advertisement

کیا مایا علی اور شہریار منور منگنی کر رہے ہیں؟

پاکستاب شوبز  انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کے بارے میں خبریں گردش کر رہیں ہیں کہ دونوں منگنی کرنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میدڈیا پر گردش کر رہیں ہیں۔

مزید پڑھیں

سائرہ یوسف اور شہریار منور کا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کا شہریار منور کے...

دونوں کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دونوں جلد کسی رشتہ میں بھی منسلک ہو جائے گے۔

 تاہم اس حوالے سے حقائق پر مبنی کوئی بھی بیان اب تک دونوں میں کسی اداکار کی جانب سے سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ سپر اسٹار مایا علی اور اداکار شہریار منور کے نئے فوٹو شوٹ نے اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

Advertisement

خوبرو اداکارہ مایا علی اور اداکار شہر یار منور نے حال ہی میں ایک کلوتھنگ برانڈ کے لیے ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے، مایا علی کی جانب سے اس فوٹو کی چند تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

مایاعلی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر اداکارہ مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس اور لائیکس سمیٹ رہیں ہیں۔

Advertisement

مایا علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اور شہریار منور ایک دوسرے کے ساتھ خوب جچ رہے ہیں اور دونوں کی کیمسٹری بھی کافی اچھی لگ رہی ہے۔

پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصویروں میں ہلکے نیلے آسمانی اور سنہرے رنگ کے زرق برق ملبوسات میں دونوں ہی کسی کہانی کے شہزادہ شہزادی نظر آ رہے ہیں ۔

دوسری جانب مایا اور شہریار منور کی ایک تصویر پر انسٹا صارف نے پیش گوئی کرتے ہوئے کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ ’ایسے ہی ایک احد اور سجل کا فوٹو شوٹ آیا تھا، پھر اُنہوں نے منگنی کر لی تھی۔

مایاعلی کی ان ہی تصاویر پر مزید کمنٹس میں ایک انسٹا صارف نے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے دعا کی ہے ’ اللّٰہ کرے یہ بھی منگنی کر لیں،‘

Advertisement

جبکہ ایک انسٹا صارف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ شہر یار منور نے مایا علی سے منگنی کرنے کے لیے ہی اپنی منگنی توڑی ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں معروف اداکار و ماڈل شہریار منور کی ہالہ سومرو سے منگنی ٹوٹ گئی تھی۔

ایک ویب شو انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال ’آج تک آپ نے سب سے زیادہ دلیری کا کام کیا کیا ہے؟‘

اس کا جواب دیتے ہوئے شہر منور نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اُن کی زندگی کا سب سے دلیری کا کام اپنی والدہ کو یہ بتانا تھا کہ ایک بار آپ کے کہنے پر ایک بار کوشش کرلی، آپ نے ہی سب ختم بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اب میں اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کروں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ مایا علی کی ان تصاویر پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداح اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version