سونے کی قیمت میں اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر نے نئے ریپرز کو ایک لاکھ روپے تک انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے اپنے نئے گانے ’بھائی حاضر ہے‘ میں نئے ریپرز کو موقع دینے کا اعلان ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔
https://twitter.com/AliZafarsays/status/1340660847539089408
شیئر کی جانے والی ویڈیو کے آغاز میں علی ظفر کے نئے گانے بھائی حاضر ہے کہ میوزک بِیٹ بج رہی ہے۔
علی ظفر نے ویڈیو کے آغاز کے چند سیکنڈ بعد اعلان کیا کہ ’بھائی حاضر ہے‘ کے حوالے سے ہم ایک مقابلے کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، جس میں ریپ گانے والے گلوکار حصہ لے سکتے ہیں۔
گلوکار نے بتایا کہ ریپرز ’بھائی حاضر ہے‘ کی بیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اُس پر ریپنگ کریں اور ویڈیو ریکارڈ کر کے اُسے فیس بک پیج پر اپلوڈ کریں۔
یاد رہے کہ علی ظفر نے بتایا کہ سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ریپر کو ایک لاکھ، دوسرے پر آنے والے کو پچاس ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے ریپر کو 25 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے کہا کہ نئے ریپرز کو نقد انعام کے ساتھ ’بھائی حاضر ہے‘ میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا اور ویڈیو میں وہ بھی شامل ہوں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News