Advertisement

امریکی شخص پرواز کیلیے تیار، جہاز کے بازو پر چڑھ گیا

 امریکی شخص کچھ دیر قبل جہاز کے بازو پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی ریاست نیواڈا کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر ایک مسافر جہاز کے بازو پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور اپنے موبائل سے سیلفیاں بھی لیں اور ویڈیو بنائی

مزید پڑھیں

امریکی شہری نے دونوں اطراف سے چلنے والی گاڑی تیار کر لی

امریکی شہری نے انوکھی گاڑی تیار کر کے سب کو حیران کر...

نیواڈا کے شہر لاس ویگاس کے ایئر پورٹ پر ‘الاسکا ایئر لائنز’ کا طیارہ ٹیک آف کے لیے تیار کھڑا تھا کہ ایک شخص جہاز کے بازو پر چڑھ کر بیٹھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیو پر وائرل ہو گئیں۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص طیارے کے بازو پر چڑھ کر بیٹھ جاتا ہے، جوتے اور موزے اتارتا ہے اور چلنے لگتا ہے، اسی دوران پولیس آتی ہے اور اسے گرفتار کرلیتی ہے۔

Advertisement

تاہم ٹیک آف کے لیے تیار کپتان کی نظر اُس شخص پر پڑ گئی اور انہوں نے فوراً کنٹرول ٹاور کو مطلع کیا۔

خیال رہے کیونکہ ایئر پورٹ سیکیورٹی اہلکار نزدیک پہنچے تو جہاز کے بازو پر کھڑا شخص گھبرا کر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پھسل کر زمین پر گر گیا۔

Advertisement

سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا جس کے بعد طیارے کی دوبارہ چیکنگ کی گئی اور کلیئر قرار دینے کے بعد پرواز کی اجازت دی گئی تاہم اس عمل میں پرواز 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

فلحال گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ملزم کی شناخت اور تفصیلات سے آگاہ کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ ‘فلائٹ 1367′ ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس سے ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ جا رہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version