مہوش حیات نے کس اداکار کو اپنا نیا کَرش قرار دیا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مہوش حیات نے اپنا نیا...

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکار میزبان محسن عباس حیدر نے اپنی مرحوم بیٹی’ماہ وین عباس حیدر‘ کی تیسری برسی کے موقع پر اُس کی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار محسن عباس حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی جس کی کیمشن میں انہوں نے لکھا کہ،
’’روز اِک یاد ، یاد کرتا ہوں
اتنا ہنستا ہوں، کے رو پڑتا ہوں‘‘
– محسن عباس حیدر –
علاوہ ازیں اداکار نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’15 دسمبر، برسی، ماہ وین عباس حیدر، وینو کے بابا۔‘
محسن عباس حیدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 6 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے مختلف کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کی شیر خوار بیٹی ’ماہ وین حیدر عباس‘ 26 اکتوبر 2017 کو پیدا ہوئی تھی، محسن عباس حیدر اپنی بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش تھے۔
اداکار نے اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا بالآخر اس سال مجھے اپنےجینے کی وجہ مل گئی۔‘
واضح رہے کہ اداکار محسن عباس حیدر اب نہیں رہی، میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ سب ماہ وین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News