کیلبری کوئین کی ذہنی حالت قابلِ ترس ہے،شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ کیلبری کوئین کی ذہنی حالت قابلِ ترس ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انکی تقریر جھوٹ سے شروع جھوٹ پہ ہی ختم ہوتی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ میاں ریجیکٹڈ کبھی عوام کیلئے کھڑے نہیں ہوئے، پوری دنیا کورونا کے باعث فوڈ انفلیشن کا شکار ہوئی۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ صنعتیں چل پڑیں، روزگار کے مواقع عوام کو میسر آرہے ہیں جبکہ ملک صحیح سمت چل پڑا، اب کیلبری کوئین اور پرچی چیئرمین کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News