میشا شفیع کا ایف آئی اے کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار
گلوکارہ میشا شفیع نے ایف آئی اے کی تحقیقات پر عدم اعتماد...

پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ میشا شفیع نے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کا شعر بگاڑنے پرمعافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کے چاہنے والوں سے معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میشا شفیع نے فیض احمد فیض کے مشہور زمانہ شعر کے مصرع کو بگاڑا تھا اور بول کے لب آزاد ہیں تیرے کو اپنے الفاظ دیتے ہوئے ’ٹرول کے لب آزاد ہیں تیرے‘ لکھتے ہوئے ناقدین کو جواب دیا تھا۔
آپ تو فیض صاحب کی شاعری پر گانے گا کر ہی مشہور ہوئی ہیں اور ان کی ہی شاعری پر ٹرول کر رہی ہیں۔ کیا عظیم تربیت کے۔ بہترین۔ کیپ اٹ اپ۔ https://www.bolnews.com/urdu/latest/2020/12/287692/amp/
— Faiz Ahmed Faiz Poetry (@FaizAzFaiz) December 20, 2020
گلوکارہ میشا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو فیض صاحب کی شاعری پر گانے گا کر ہی مشہور ہوئی ہیں اور ان کی ہی شاعری پر ٹرول کر رہی ہیں۔
دوسری جانب ٹرول کے جواب میں فیض احمد فیض کے نام سے چلائے جانے والے اکاؤنٹ سے میشا کو ناگواری کا احساس دلاتے ٹوئٹ کیا گیا کہ یہ اچھی بات نہیں ہے، کیا ہم نے کبھی آپ کے گانوں کو ٹرول کیا؟
https://twitter.com/itsmeeshashafi/status/1340735226541187080
واضح رہے کہ فیض کےمداحوں کی جانب سے چلائے جانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ردعمل کو دیکھتے ہوئے میشا شفیع نے اپنا ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کیا اور فیض کے چاہنے والوں سے معافی بھی مانگ لی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News