اداکار زاہد احمد کو ناک کی سرجری مہنگی پڑ گئی
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار زاہد احمد مداحوں کوخبردار کردیا، انہوں...

پاکستان شوبز انڈسڑری کے اداکار زاہد احمد نے ایک مداح کو لاجواب کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار احمد نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب دے کر اسے لاجواب کردیا۔
اداکار زاہد احمد نے گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر ڈالی جس میں وہ کالی جیکٹ میں سنجیدہ پوز کیساتھ گاڑی کے اندر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔
زاہد احمد کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکار نے لکھا ’’ ہم اس طرح کام پر جاتے ہیں ‘
علاوہ ازیں اداکار نے ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
اداکار کی تصویر پر ایک صارف نے ان سے پوچھا ’’ یہ جیکٹ آپ نے راجا بازار سے خریدی یا پھر صدر سے۔
اس سوال کے جواب میں اداکار نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ صدر سے خریدی کیوں کہ راجا بازار تو راولپنڈی میں ہے‘‘۔ جس پر اس صارف نے دوبارہ کوئی جواب نہیں دیا۔
البتہ اداکار کے اس جواب پر دیگر صارفین خوب لطف اندوز ہوئے۔
اس حوالے سے کچھ نے کہا کہ ’آپ نے بہترین جواب دیا‘‘ تو کسی نے سوال پوچھنے والے کو ہی کھری کھری سنادی۔
ایک صارف نے کہا کہ ’’ لگتا ہے کافی بے عزتی ہوگئی ہے آپ کی ‘‘ جس پر سوال پوچھنے والے صارف نے کہا کہ ’’آپ کو کس نے کہا ، پسندیدہ اداکار سے جواب آنا تو فخر کی بات ہوتی ہے‘‘۔
واضح رہے اداکار زاہد احمد اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں اور بہت لوگوں کے دلوں میں بھی جگہ بنانے مین کامیاب رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News