Advertisement

پی ٹی آئی حکومت غریب کے لیے ڈراونا خواب بن چکی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت غریب کے لیے ڈراونا خواب بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غربت اور مہنگائی کے مارے عوام دن رات تبدیلی کو کوسنے پر مجبور ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ غریب روٹی کے لیے ترس رہے ہیں جبکہ معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کے دعوے کرنے والے آٹے دال کا بھاو معلوم کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ تبدیلی کے دعویدارو نے اپنے آدھے دور حکومت میں ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے جبکہ بے روزگاری نے لاکھوں محنت کشوں اور مزدوروں کو سڑکوں پر کھڑا کر دیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز سے لے کر پاکستان ریلویز اور پی آئی اے وینٹی لیٹر پر جا چکے ہیں جبکہ بیڈ گورننس ،لاءاینڈ آرڈر کی مخدوش صورت حال تبدیلی حکومت کے تحفے ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ناک تلے آٹھ مریض آکسیجن نہ ملنے سے موت کے منہ میں چلے گئے، سانحہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version