یوٹیوب چینل بنانے کا ارادہ کیوں نہیں رکھتی،سارہ خان نے اہم انکشاف کر دیا
پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے یوٹیوب چینل نہیں بنانے کی...

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکارہ سارہ خان نے اپنے مرحوم والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔
اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پینٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ کھیلتے نظر آرہے ہیں اور تصویر میں بہت خوش ہیں کیونکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ ہیں۔
سارہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جناے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ ’اس پینٹنگ کو جنت کا پہلا لمحہ کہا جاتا ہے۔‘
اُنہوں نے جذباتی انداز میں والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اُس دن کا انتظار نہیں کر سکتی کہ جب ہم انشاء اللّہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔‘
یاد رہے کہ سارہ خان کے والد دو روز قبل یعنی جمعے کی رات انتقال کرگئے تھے۔
سارہ خان کے والد کے انتقال کی اطلاع معروف فوٹوگرافر عبدالصمد ضیاء نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔
عبدالصمد ضیاء نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’سارہ خان کے والد انتقال کرگئے۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان نے اپنے تمام مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم میرے والدین کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔‘
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News