Advertisement

لائیو اسٹریم کے دوران گرل فرینڈ کو ہلاک کرنے کا الزام

روس سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوبر پر لائیو اسٹریم کے دوران گرل فرینڈ کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوبر پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو ایک لائیو اسٹریم کے دوران شدید سردی میں گھر سے باہر نکال کر دروازہ بند کردیا، جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔

مزید پڑھیں

فیس بک میں لائیواسٹریمنگ فیچرزمتعارف

کوروناوائرس کے پیش ِنظرلاک ڈاؤن  کی وجہ سےدنیابھرکی بڑی آبادی گھروں میں...

ذرائع کے مطابق 30 سالہ اسٹاس ریفلے نے اپنی گرل فرینڈ کو منجمد کردینے والے موسم کے دوران گھر سے زبردستی نکال دیا تھا جس دوران اس کے جسم پر لباس بھی نہ ہونے کے برابر تھا۔

لائیو اسٹریم کو اس وقت بھی جاری رکھا گیا جب اسٹاس کو احساس ہوا کہ گرل فرینڈ مبینہ طور ہایپو تھرمیا کے نتیجے میں ہلاک ہوچکی ہے۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق پھر وہ اس خاتون کو گھر میں واپس لے کر گیا اور اس دوران بھی ویڈیو بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب اس لائیو اسٹریم کے علاوہ اسٹاس ریفلے اور اس کی گرل فرینڈ ویلنٹینا گریگوریوا کی دیگر ویڈیوز مسلسل یوٹیوب پر لوٖڈ ہورہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لائیو اسٹریم کے دوران یہ یوٹیوبر یہ کہتا رہا ‘میرے بنی، تمہارے ساتھ کیا ہوا، لوگوں نبض نہیں ل رہی، وہ زرد پڑگئئی ہے، اس کی سانس نہیں چل رہی’۔

تاہم یوٹیوب پر اس حوالے سے متعدد ویڈیو کلپس اپ لوڈ ہوئے جن کو لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ روس کے تحقیقاتی ادارے نے میڈیا کو بتایا کہ اس خاتون کی موت کی تحقیقات جاری ہے

یوٹیوب کے نمائندے نے اس حوالے سے بتایا کہ لائیو اسٹریم کا علم ہونے کے بعد اسٹاس ریفلے کے چینیل کو پلیٹ فارم سے ہٹادیا گیا ہے

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس لائیو اسٹریم کے دوران ایک ویور نے اسٹاس کو ایک ہزار ڈالر بھی ادا کیے۔

واضح رہے کہ دی مررر کے مطابق یوٹیوبر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version