Advertisement

امتحانی پرچہ چیک کرنے کیلئے علیحدہ کوالیفائیڈ پینل ہوناچاہئیے، گورنر خیبرپختونخوا

شاہ فرمان

قوم اور تحریک انصاف شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ ہے،شاہ فرمان

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ ہر یونیورسٹی میں امتحانی پرچہ جات چیک کرنے کیلئے ایک علیحدہ کوالیفائیڈ پینل ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا7واں اور باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کا چوتھا سینٹ کا الگ الگ اجلاس ہوا جس میں گورنر نے تمام صوبائی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کو ڈرگ کے استعمال کی روک تھام، ریاست مخالف سرگرمیوں کی بیخ کنی کی ہدایت دی۔

گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ایک ڈیپارٹمنٹ کے امتحانی پیپر اسی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ چیک نہیں کریں گے بلکہ امتحانی پرچہ جات چیک کرنے کیلئے ایک علیحدہ کوالیفائیڈ پینل ہونا چاہیے۔

شاہ فرمان نے یہ بھی کہا کہ امتحانی پرچہ جات، چیک کرنے کے نظام میں تبدیلی کامقصد پیپرچیکنگ میں شفافیت اورطلبہ کااعتماد بحال رکھنا ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ تمام یونیورسٹیاں طلباء بالخصوص طالبات اور ٹیچنگ فیکلٹی کیلئے ڈریس کوڈ لازمی قراردیں جبکہ یونیورسٹیوں کو اختیارحاصل ہے کہ وہ اپنی پسند اورمرضی کے مطابق ڈریس کوڈ کاانتخاب کریں۔

Advertisement

شاہ فرمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈریس کوڈ لازمی قرار دینے کا مقصد طلبہ پرسوشل چیک اور نت نئے لباس کی مدمیں والدین اورطلبہ پراخراجات کابوجھ کم کرنا ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں غیرضروری تعمیرات پرپیسے خرچ ہونے سے مالی بوجھ طلبہ کو اٹھانا پڑتا ہے، یونیورسٹیوں کو اپنے بجٹ کی تیاری میں ترجیحات کو مدنظر رکھنا چاہئے، بجٹ کا درست ترجیحات کے مطابق استعمال نہ ہونے سے یونیورسٹیاں مالی مسائل کا شکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version