Advertisement

سی پیک منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہیں،عاصم سلیم باجوہ

عاصم باجوہ

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک منصوبے کی پیشرفت اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک چین مشترکہ کوششوں سے سی پیک علاقائی تجارت کا مرکز بنے گا جبکہ سی پیک سےدونوں ممالک کی عوام میں تعلق گہرااور رابطوں کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری تبدیلی کامنصوبہ ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبے پر مکمل قومی اتفاق رائےموجود ہے جبکہ پاکستان اور چین تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement

سہیل محمود کا کہنا تھا کہا کہ سی پیک کےتوانائی اورانفرااسٹرکچرمنصوبوں سےہزاروں ملازمتیں پیداہوں گی اور ان منصوبوں سےصنعت وپیداوارکےشعبوں کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

ملاقات میں چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہیں جبکہ پاکستان صنعتوں میں چینی سرمایہ کاری کاخیر مقدم کرے گا۔

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ جے سی سی کا دسواں اجلاس جلد ہوگا، اجلاس سےسی پیک منصوبوں میں توسیع اورمعاشی مواقع بڑھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
Advertisement
Next Article
Exit mobile version