Advertisement

بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات مسترد

ترجمان

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ اور بھارتی  سیاسی راہنماوں کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ایسے الزامات سے بھارت کی پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی حقیقت مٹ نہیں سکتی ایسے الزامات سے یہ حقیقت چھپائی نہیں جا سکتی کہ بھارت پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر منظم پروپیگنڈہ کا ماسٹر مائنڈ ہے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے عالمی برادری کو پیش کردہ ڈوزئیر اور یورپی یونین ڈس انفو لیب کی رپورٹ خود سب بیان کر رہی ہیں غلط بیانیہ پیش کرنے سے بی جے پی کی آر ایس ایس سے متاثرہ حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتی نہ ہی اس طرح کے ہتھکنڈوں سے بھارت اپنے ہندوتواء ایجنڈے کے تحت عالمی برادری سے کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،اقلیتوں کے خلاف مظالم کو چھپا سکتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے مین دیرپا امن اور استحکام کے لیے بھارت دہشت گردی کو اپنی ریاستی پالیسی کے آلہ کے طور پر استعمال کرنا چھوڑ دے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اپنی عالمی مہم سازی بند کرے اورکشمیریوں کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق اپنے حق استصواب رایے کے استعمال کا حق دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version