Advertisement

سعودی عرب نے عالمی وبا پر قابو پا لیا

سعودی عرب میں عالمی وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

غیر ملکیخبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ-19 پر قابو پا لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ نہ ہوسکا

کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک...

ملک میں کورونا وائرس کے 139 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

مارچ میں وبا کے سر اٹھانے کے بعد سے یہ پہلی بار ہے کہ کیسز کی تعداد 150 سے کم رہی۔

Advertisement

اس حوالے سے وزارت صحت کی ہفتہ وار رپورٹ میں کووڈ 19 کے کیسز کے نقشے میں تصدیق کی گئی ہے کہ سعودی عرب کے تقریباً تمام علاقے ‘محفوظ زون’ میں ہیں اور رپورٹ میں گذشتہ ہفتے سے 50 سے کم کیسز سامنے آرہے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ‘ہم ان ممالک میں سے ہیں جہاں کیسز پر قابل توجہ کمی دیکھی گئی ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘مملکت کا وبا پر اب زیادہ قابو ہے، یہ کامیابی طے کردہ (حفاظتی) اقدامات پر عمل کرنے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی کمپنی فائرز اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک ست بننے والی ویکسین کی پہلی کھیپ کچھ دنوں میں سعودی عرب پہنچ جائے گی اور وزارت صحت کے ترجمان نے ممالک میں موجود تمام افراد پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں، اگر وہ کووڈ-19 سے صحت یاب ہوئے ہیں تو بھی انہیں ویکسین لگوانے کے لیے کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ، ‘ کوئی تحقیق نہیں جو وائرس کے دوبارہ ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق یا تردید کر سکے۔’

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version