Advertisement

جاپانی سفیر کا افغان حکومت اور افغان طالبان میں معاہدے کا خیرمقدم

جاپانی سفیر

پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسوڈا کونینوری نے گذشتہ روز افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے طریقہ کار پر معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان میں جاپانی سفیر متسوڈا کونینوری نے افغان امن عمل میں مزید کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہم افغان حکومت اور طالبان کے درمیان حالیہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

متسوڈا کونینوری نے کہا کہ جاپانی افیر نے امن عمل کے لیے پاکستان کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہم حالیہ اہم پیش رفت کے بعد مزید کامیابی کے کیے امید کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان میں جاپانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ جاپان افغانستان کو 2021 سے 2024 تک  امداد کی فراہمی پر کام کر رہا ہے جبکہ جاپان گذشتہ 4 برس میں سالانہ 18 کروڑ امریکی ڈالرز کی امداد فراہم کر چکا ہے۔

متسوڈا کونینوری کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے افغان امن عمل میں سہولت کاری کے لیے حکومت پاکستان کی اہم کوشیشوں کو سراہتے ہیں، امید ہے کہ بین الافغان مذاکرات علاقائی استحکام کی راہ ہموار کریں گے۔

Advertisement

پاکستان میں جاپانی سفیر متسوڈا کونینوری کا مزید کہنا تھا کہ جاپانی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے کام جاری رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version