کیا مایا علی اور شہریار منور منگنی کر رہے ہیں؟
پاکستاب شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ مایا علی اور اداکار...
پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصویر پوسٹ کی ہے۔
اداکارہ مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کسی برائیڈل شوٹ کی ہے۔
مایا علی کے اکاوئنٹ پر پوسٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے لیمن رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
جبکہ شہریار منور بھی لیمن رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں ۔
گزشتہ دن قبل اداکارہ نے کچھ تصاویر اور پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ اور اداکار سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصایو میں دونوں ہی بہت خوبصورت لگ رہے ہیں اور ان کی ان تصاویروں کو مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر کو دیکھنے کے بعد دو روز قبل سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مشورے دیے جا رہے تھے کہ دونوں منگنی کر لے۔
مداحوں کا ماننا ہے کہ دونوں ہی ایک ساتھ بے حد خوبصورت لگتے ہیں اس لیے انہیں چاہیے کہ یہ جلد کسی رشتہ میں منسلک ہو جائے۔
تاہم لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اداکار شہریار منور نے اپنی منگنی ہی اداکارہ مایا علی کی وجہ سے توڑی ہے۔
واضح رہے کہ کہا تک شہریار منور کی منگنی توڑنے کی بعد حقائق پر مبنی ہے ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کیونکہ دونوں اداکاروں کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Advertisement
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News