Advertisement

پی ٹی آئی کی صورت میں ایک مصیبت عوام پر مسلط ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صورت میں ایک مصیبت عوام پر مسلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چولستان میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہ چولستان ترقیاتی ادارے کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز کو حکومتی نمائندوں نے ہڑپ کرلیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ چولستان ترقیاتی ادارے کے فنڈز کا شفاف آڈٹ کروایا جائے اور چولستان کو الگ ضلع بنایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ حکمران ٹولے نے لاکھوں لوگوں سے روزگار چھین لیا جبکہ جاگیرداروں اور استعمار کے نمائندوں نے چولستان کو غیر ملکی شہزادوں کے حوالے کردیا ہے۔

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ غریب زندہ رہنے کے لیے خوراک خرید سکتاہے نہ دوائی جبکہ لینڈ ، ڈرگ ، شوگر اور آٹا مافیا کا راج ہے اور عوام بے بس۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ 850 دنوں میں عوام کو غربت ، بے روزگاری ، مہنگائی کے تحفے دیے۔

سراج الحق نے اپنے بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے سابقہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کومزید اضافے کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی جبکہ تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز کچھ روز بعد گوجرانوالہ سے ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version