اداکارہ گوہر خان نے ٹک ٹاکر زید دربار سےمنگنی کرلی
بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح ماڈل و اداکارہ گوہر...

بھارتی اداکارہ گوہر خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف ریئلٹی شو ‘بگ باس 7’ کی ٹرافی اپنے نام کرنے والی گوہر خان ور ٹک ٹاکر زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز رسمِ ہلدی سے شرو ہو گیا۔
اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
گوہر خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوہر خان نے پیلے رنگ کا خوبصورت لہنگا اور چولی پہن رکھی تھی جب کہ زید دربار نے بھی پیلے رنگ کا چکن کاری کرتہ پہنا ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گوہر خان اور زید دربار رواں ماہ 25 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گوہر خان کی ساتھی اداکاراؤں اور اداکار کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News