گلوکارہ آئمہ بیگ نے آریانا گرانڈے کو کاپی کرنے کی وجہ بتا دی
پاکستان کی گلوکارہ آئمہ بیگ نے آریانا گرانڈے کو کاپی کرنے کی...

امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آریانا گرانڈے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کیا۔
آریانا گرانڈے نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگیتر ڈالٹن گومز کے ہمراہ کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اریانا گرانڈے نے معروف امریکی کامیڈین پیٹ ڈیوڈسن سے منگنی کی تھی لیکن اُن کی منگنی زیادہ وقت تک قائم نہ رہ سکی
گلوکارہ نے اپنے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی منگنی کی خوبصورت انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔
27 سالہ آریانا گرانڈے نے اپنے منگیتر کو اپنا ہمیشہ کا ساتھی قرار دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ اور پھر کچھ۔‘
I am so excited to welcome Dalton Gomez into our family! Ariana, I love you and Dalton so much!!!! Here’s to happily ever after! YAY! xoxoxo
— Joan Grande (@joangrande) December 20, 2020
دوسری جانب آریانا گرانڈے کی والدہ نے بھی اپنی بیٹی کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
گلوکارہ آریانا کی والدہ نے لکھا کہ ’میں اپنے خاندان میں ڈالٹن گومز کا استقبال کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔‘
واضح رہے کہ گلوکارہ کی والدہ نے اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آریانا میں تُم سے اور ڈالٹن گومز سے بہت پیار کرتی ہوں۔ تُم دونوں ہمیشہ خوش رہو۔‘
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News