Advertisement

پی ٹی آئی کی حکومت اس ملک کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے، خرم شیرزمان

شیر زمان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی شخصیت کے لیے نہیں اس ملک کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے بیان پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر پاکستانی تاریخ کے سب سے نااہل ترین وزیر ہیں۔

خرم شیرزمان نے کہا کہ لاہور میں بھاشن دینے والوں نے بھٹو کے شہر لاڑکانہ کو ایڈز میں مبتلا کردیا ہے جبکہ لاشوں پر سیاست کرنے والے اب عوام کو مارنے کے لیے جلسے کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے یہ بھی کہا کہ لاڑکانہ میں رواں ماہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات 5سو سے زائد ہوچکے ہیں جبکہ صوبائی وزیربھول گئے کے ان کے پارٹی سربراہ کو ٹین پرسنٹ اور دولہا بھائی جیسے القاب مل چکے ہیں۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ کی عوام کو تعلیم صحت روزگار محروم رکھ کر غلام بناکر رکھنا چاہتی ہے جبکہ موروثی سیاست کے پیکر عوام کو کورونا میں جھونکنے کی سازش کررہے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کے قذاقوں سے سندھ کی عوام کو نجات دلانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version