Advertisement

نیمل کی بہن مادھوری، حمزہ عباسی کی بہن کترینہ، سے مشابہہ قرار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان کی بہن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں نیمل خاور کی چھوٹی بہن فائزہ خاور کی شادی ہوئی، رسومات کے آغاز سے ہی اس شادی سے متعلق متعدد تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں جس میں صارفین کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی بھی دیکھنے میں آئی۔

 

مزید پڑھیں

نیمل خاور اپنی بہن کی شادی پر توجہ کا مرکز بنیں رہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نیمل خاور کی تصاویر نے مداحوں...

Advertisement

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تصاویر میں نیمل خاور خان، فائزہ خاور اور اُن کے دولہے عبداللّٰہ، حمزہ علی عباسی اور اُن کی بہن فضیلہ عباسی کی تصاویر سر فہر ست ہیں۔

تاہم انٹرنیٹ پر وائرل نیمل خاور خان کی حمزہ علی عباسی کے ہمراہ تصویر کو بھی خوب توجہ ملی۔

وائرل تصاویر میں صارفین کی جانب سے کمنٹ بھی کیے جا رہے ہیں جس میں نیمل کی چھوٹی بہن فائزہ خاور کو بھارتی سنیئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے مشابہہ قرار دیا ہے۔

 جبکہ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی بالکل بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف جیسی نظر آ تی ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُنہیں حمزہ کے ساتے کھڑی اُن کی بہن کو دیکھتے ہی لگا کہ حمزہ علی عباسی کترینہ کیف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب انسٹا گرام پر وائل ہوتی ایک پوسٹ پر صارفین کا کہنا ہے کہ نیمل کی بہن فائزہ بالکل مادھوری کی کاربن کاپی ہیں۔

Advertisement

 جبکہ چند صارفین کا کہنا تھا کہ فائزہ خاور مادھوری سے بھی زیادہ پیاری ہیں۔

واضح رہے کہ نیمل خاور خان اپنی چھوٹی بہن کی شادی پر جذباتی ہو گئیں تھیں اور اپنی بہن کے لیے دعائیہ پیغام بھی شہیر کیا تھا۔۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version