Advertisement

حکومتی نااہلی سے معیشت کی بری صورتحال ہے، سعید غنی

سعید غنی

محرم الحرام کےبعد پیپلز پارٹی کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کرے گی، سعیدغنی

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی سے معیشت کی بری صورتحال ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دھمکیوں کے باوجود پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ انکی نااہلی سے پیٹرولیم بحران آیا جبکہ حکومت کا ایل این جی اسکینڈل بھی سامنے آیا ہے، نااہلوں نے گیس قلت پوری کرنے کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ جنوری کے لیے ایل این جی نہیں خریدی اور اب جنوری کے لیے مہنگی ایل این جی کے آرڈر دے رہے ہیں۔

وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کی نا اہلی سے چند ماہ میں ملکی خزانے کو 15 ارب روپے کا ٹیکا لگ چکا ہے جبکہ مہنگی ایل این جی خریدنے کا اثر عوام کی جیبوں پر پڑے گا۔

Advertisement

سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو الیکشن فنڈنگ کرنے والے لوگوں کے خلاف یہ کارروائی نہیں کر رہے جبکہ کے الیکٹرک کو ہی دیکھیں اسکے خلاف مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ پر کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا مالک عارف نقوی عمران خان کا دوست ہے اسی لیے یہ کے الیکٹرک کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version