لاکھوں کا دعویٰ کرنے والو سے ہزاروں بھی اکٹھے نا کرسکے، راجہ بشارت

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ لاکھوں کا دعویٰ کرنے والو سے ہزاروں بھی اکٹھے نا کرسکے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے لاہور میں پی ڈی ایم کے ناکام جلسے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اور بلاول کی تقریر میں اپنے اپنے باپ کا رونا دھونا تھا۔
راجہ بشارت نے کہا کہ جلسے میں شرکت کرنے والے اپنے خاندانوں کی حفاظت کے لیے احتیاط کریں۔
صوبائی وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ دو بچے ایک ویژن والے لیڈر پر تنقید کررہے ہیں جبکہ جو خاتون ضمانت پر ہے، باپ مفرور بھائی مفرور ہیں وہ حکومت کو للکار رہی ہے۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ پر قوم کو کنفیوز کر کے چلتے بنے جبکہ ان کو بارہا باور کرایا گیا کہ آپ لوگ قانون کو ثبوتاز کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چند دنوں میں تاثر دیا گیا جیسے پی ڈی ایم کوئی بڑا جلسہ کرے گی لیکن لاکھوں کا دعویٰ کرنے والو سے ہزاروں بھی اکٹھے نا کرسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News