سوارمحمد حسین کے یوم شہادت کے سلسلے میں پروقار تقریب

وطن کے بہادر سپوت سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 49 ویں یوم شہادت کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1971ء کی جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے وطن کا دفاع کرنے والے پاک فوج کے سوار محمد حسین کا آج 49 واں یوم شہادت منایا گیا جبکہ اس سلسلے میں ان کی یادگار پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران شہید کی یادگار پر پھول چڑھائے گئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی پھول چڑھائے گئے جبکہ تقریب میں شہید کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے بھی سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
AdvertisementTribute to Sowar Muhammad Hussain Shaheed, Nishan- Haider, for his supreme sacrifice in Zafarwal- Shakargarh Sector, 1971. His fearless actions and indomitable courage inflicted heavy losses to the enemy & single handedly destroyed 16 Indian Tanks. #OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 9, 2020
واضح رہے سوار محمد حسین 1971ء میں ظفروال شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی فوج کے ساتھ مردانہ وار لڑتے ہوئے شہید ہوئے گئے تھے۔
سوار محمد حسین کی بہادری سے دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچا تھا اور انہوں نے تن تنہا 16 بھارتی ٹینک تباہ کئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

