Advertisement

بھارتی حکومت کشمیر کے عوام سے ان کے تمام حقوق چھین چکی ہے

وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندتوا کے خمار میں مبتلا بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے ان کے تمام حقوق اور آزادی چھین چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹر نیشنل بین الاپارلیمانی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی حالت زار سے دنیا کو آگاہ کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوگی جبکہ کانفرنس ایسے موقع پر ہوئی ہے جب کل دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منانے جارہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد اور اس میں ارکان پارلیمان کی شرکت اس نازک معاملے پر ان کی فکرمندی کا مظہر ہے جبکہ ہرمذہب، نسل، ملک سے تعلق رکھنے والے افراد مقبوضہ جموں وکشمیر میں سنگین صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ 10 ملین کشمیری تارکینِ وطن دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز ہیں وہ موثر انداز میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کر سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں نئی قیادت جنوری 2021 میں ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہی ہے جبکہ بائیڈن، فارن پالیسی معاملات کو سمجھتے ہیں وہ جنوبی ایشیائی خطے سے واقف ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا عالمگیر ڈکلیریشن منظور ہوئے 72 سال ہوگئے ہیں اور مقبوضہ جموں وکشمیر اس وقت انسانی حقوق سے محرومی کی علامت بن چکا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے عالمی انسانی حقوق ڈیکلیریشن میں درج ہر انسانی حق چھین لیا گیا ہے جبکہ بھارت مقبوضہ خطے میں جوکررہا ہے وہ کسی عالمی قانون، انسانی حقوق کے پیمانے پر پورا نہیں اترتا۔

 شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے ناجائز زیرقبضہ کشمیر سے انسانیت سوز اور دل چیر دینے والے مناظر دنیا کے سامنے آرہے ہیں جبکہ مقامی کشمیریوں کو منظم انداز میں روزگار، تعلیم کے حق سے محروم کیاجارہا ہے، تہذیبی شناختیں مٹائی جارہی ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندتوا ذہنیت کو کسی طور انسانی نہیں کہا جاسکتا، کشمیری آج حقیقی معنوں میں وہ انسان ہیں جنہیں انسانی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے عالمی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ5 اگست2019 سے اب تک 256 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 5 اگست2019 سے اب تک ہزاروں کشمیریوں پر تشددہوا،انہیں ہزاروں کی تعداد میں گرفتار کیا گیا ، معصوم بچوں کو پیلٹ گنز کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 5 اگست2019 سے اب تک سینکڑوں کشمیری خواتین کی اجتماعی بے حرمتی کی گئی اور آج پاکستان میں سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیر کے حوالے سے پارلیمنٹ کی آواز اور موقف یکساں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version