Advertisement

انگین آلتان پاکستانیوں کے شکر گزار

ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک اداکار انگین آلتان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اسٹوریز میں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں

تُرک اداکار انگین آلتان فوٹو گرافر بن گئے

تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے...

انگین آلتان نے ایک اسٹوری میں پھولوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرجوش استقبال پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

جبکہ اداکار نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے مزار کی تصویر بھی شیئر کی۔

Advertisement

یاد رہے کہ دو روزہ پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار انگین آلتان نے بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ کیا تھا۔

انگین التان دوزیتان نے اردو زبان میں بھی کچھ الفاظ ادا کیے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ’شکریہ‘ کہنا آتا ہے، اور انہوں نے ’لاہور لاہور اے‘ بھی کہا تھا۔

انگین آلتان نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری بھی دی۔

تاہم اس موقع پر تاریخی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔

دوسری جانب اداکار نے لاہور میں پریس کانفرنس کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ چوہدری ٹیکسٹائل کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔

واضح رہے کہ  انگین آلتان ؤ نے ارطغرل غازی کو پسند کرنے پر وزیرِ اعظم  عمران خان اور پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version