Advertisement

انگین آلتان پاکستان دوبارہ کب آئیں گے؟

مقبول ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان نے بتا دیا کہ وہ دوبارہ پاکستان آئے گے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگین آلتان  نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ بھی پاکستان آئیں گے۔

مزید پڑھیں

انگین آلتان پاکستانیوں کے شکر گزار

ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان نے پاکستانیوں...

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک مختصر دورے پر پاکستان آنے والے تُرک اداکار انگین آلتان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ دو روزہ پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار انگین آلتان نے بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ کیا اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری بھی دی۔

ترک اداکار نے لاہور میں پریس کانفرنس کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ چوہدری ٹیکسٹائل کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔

انہوں نے ارطغرل غازی کو پسند کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا تھا۔

انگین آلتان دوزیتان نے اردو زبان میں بھی کچھ الفاظ ادا کیے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ’شکریہ‘ کہنا آتا ہے، اور انہوں نے ’لاہور لاہور اے‘ بھی کہا تھا۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی اسٹوری میں انہوں نے  اپنی ایک ننھی پاکستانی مداح کا خط شیئر کیا ہے۔

اسٹوری میں شہیر کیے جانے والے مذکورہ خط میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگین آلتان کے ایمن نامی ننھی پاکستانی مداح نے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ تُرک اداکار سے ملاقات کرنے کے لیے کس قدر پُرجوش تھیں۔

Advertisement

ایمن نے اپنے خط میں انگین آلتان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو اتنا زیادہ پسند کرتی ہوں کہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہوں۔‘

اداکار نے ننھی پاکستانی مداح کا خط اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ تُرک اداکار انگین آلتان نے کہا کہ ’دوبارہ پاکستانیوں سے ملاقات ہوگی۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version