سعودی عرب میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ نہ ہوسکا
کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک...
سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کافی حد تک کمی واقع ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادراے کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد 65 رہی ہے۔
جبکہ سعودی وزارت صحت کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں 24 ، مدینہ منورہ ریجن 21 جبکہ عسیرریجن میں 10 افرادمیں کووڈ 19 کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قصیم ریجن میں 4 اور شمالی حدود ، الجوف، جازان اور حائل ریجن میں 2 ، دوجبکہ نجران میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں 3 ہزار648 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 550 افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہی روز میں 210 افراد اس مہلک وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔
جبکہ اب تک کُل 3 لاکھ 49 ہزار 624 افراد شفایاب ہو چکے ہیں اور کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وبائی مرض سے بچاو کے لیے ضروری ہے کہ مقررہ ایس اوپیز پر عمل کیاجائے تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News