کیا ماورہ حسین نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ نے بتا دیا کہ انہوں نے...
پاکستان شوبز انڈسٹڑی کی اداکارہ و سپر ماڈل ماورہ حسین کی روایتی لباس کی تصویو مداحوں کو بھا گئی۔
اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کر دی۔
ماورہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے کریم رنگ کا خوبصورت روایتی لباس پہنا ہوا ہے جس میں وہ سادہ سی مگر حسین نظر آ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ماورہ حسین آج کل اسلام آباد میں موجود ہیں اور اپنی ایک قریبی دوست کی شادی انجوائے کر رہی ہیں۔
اداکار نے تصویر کی کیپشن میں بتایا کہ وہ اپنی دوست کی ڈھولکی پر پہنچنے میں تاخیر کا شکار کیوں ہوئیں۔
ماورہ حسین نے اپنی مِرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اپنی دوست کی ڈھولکی پر پہنچنے میں انسٹا گرام کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹ آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ماورہ نے نیا برائیڈل شوٹ کروایا تھا جس کی چند تصاویر انہوں نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News