معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے منگنی کرلی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان نادیہ خان نے منگنی کر لی...

پاکستان شوبز انڈسٹڑی کی نامور میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے شادی کے حوالے سے بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہے جس پر آپ کو آج بھی بہت افسوس ہوتا ہو؟
جس پر نادیہ خان نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی شادی کرنے کا فیصلہ تھا۔
اداکارہ نےبتایا کہ میں نے بہت جلدی شادی کر لی تھی اور اس ہی وجہ سے میں نے اپنے اندر چھپے فنکار کا قتل کردیا اگر بعد کی زندگی کا علم ہوتا تو میں شادی نہ کرتی۔
نادیہ خان نے یہ بھی کہا کہ سن 2000ء میں اگر میں شادی نہ کرتی تو صرف کام کرتی یہاں تک کہ زندگی میں بہت کچھ کرسکتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد جو میں نے 10 سال گزارے وہ بس میری زندگی کے ڈرامے تھے کیوں کہ میں نے اس دوران یہ سوچ رکھا تھا کہ مجھے اچھی بیوی اور اچھی بہو بن کر رہنا ہے پھر اس کے بعد ایسا ڈرامہ شروع ہوا جس کی اقساط 10 سال تک چلتی رہیں۔
میزبا نادیہ خان نے بتایا کہ شادی کا بس ایک یہی فائدہ ہے کہ آپ کو بچوں جیسی نعمت حاصل ہوجاتی ہے جوکہ کسی کی بھی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہوتے ہیں اور اگر یہ بچے وقت پر ہوجائیں تو وہ آپ کے دوست ہوتے ہیں کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے جیسے بچے آپ کی آرمی ہوں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ نادیہ خان نے منگنی کرلی ہے اور اب وہ تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ نادیہ خان نے اپنی منگنی اور تیسر شادی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News