Advertisement

2020 میں 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں پاکستانی فنکار بھی شامل

رواں سال جاری کی جانے والی ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

غیرع ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں 4 نامور پاکستانی فنکار بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں

پاکستانیوں نے2020  میں سب سے زیادہ کس کمپنی کے موبائل کو سرچ کیا؟

گوگل کی جانب سے پاکستان میں سب سے زیادہ کس کمپنی کے...

جاری کردہ اس فہرست میں ایشیا کے اُن 50 فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران اپنے اچھے کاموں سے لوگوں کا متاثر کیا اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کیے۔

پاکستان شوبز انڈسٹڑی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں میں 4 پاکستانی فنکاروں کا نام شامل کیا گیا ہے، جس میں ثروت گیلانی، بلال عباس، علی ظفر اور شرمین عبید شامل ہیں۔

Advertisement

بلال عباس:

شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار بلال عباس خان کا نام فہرست میں 28 ویں نمبر پر موجود ہے۔

بلال عباس خان نے رواں سال متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے بہت تیزی سے مقبولیت سمیٹی۔

ثروت گیلانی:

Advertisement

اس فہرست میں ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی اداکارہ ثروت گیلانی 21ویں نمبر پر ہیں۔

ثروت گیلانی نے فیمنسٹ آئیکن کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مستحکم کی۔

علاوہ ازیں اُنہوں نے ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں ٹی وی پر دکھائے جانے والے مواد کے لیے نئے دروازے بھی کھولے ہیں۔

شرمین عبید :

Advertisement

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اس فہرست میں 49 ویں نمبر پر ہیں۔

شرمین عبید چنائے نے سال 2020 میں سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں اور اپنے کام سے بین الاقوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

علی ظفر:

گلوکار و اداکار علی ظفر ایسٹرن آئی کی جانب سے مرتب کی جانے والی فہرست میں 39 ویں نمبر پر ہیں۔

Advertisement

علی ظفر نے رواں سال پاکستان سپر لیگ کو پی ایس ایل کے آفیشل گانے سے زیادہ بہتر گانا دیا۔

اس کے علاوہ علی ظفر نے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے رواں سال نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version