Advertisement

آرٹ کو فروغ دینے سے صوبے کا مثبت عکس جاگر ہوگا، وزیراعلی بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیاحت، کلچر اور آرٹ کو فروغ دینے سے صوبے کا مثبت عکس اجاگر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت سیاحت اور کلچر کے فروغ، آثار قدیمہ اور اس سے متعلق ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں گڈانی، کنڈملیر،اورماڑہ،پسنی اور گوادر میں بیچ ماڈل پارکس کے قیام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے ماسٹر پلاننگ کی جا رہی ہے جبکہ ساحلی علاقوں کے سات مقامات پر   ایکو ٹورسٹ ریزورٹ کے منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے۔

سیکریٹری کلچر نے 50 ملین روپے کی لاگت سے سیاحت کے فروغ کے لیے فزیبلٹی سٹڈی اور کلچرل کمپلیکسز کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ زیارت اور وادی شعبان کی ماسٹر پلاننگ کی جا رہی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ سیاحت کو بھرپور انداز میں اجاگر  کرنے کے لئے اسے کمپنی موڈ کے طرز پر چلانے کے لیے اقدامات کئے جائے جبکہ ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے ڈویژنل سطح پر دفاتر قائم کیے جائے۔

Advertisement

وزیراعلی بلوچستان ام کمال خان نے ہدایت دی کہ بڑی شاہراہوں پرسیاحتی معلومات سے متعلق بورڈز نصب کیے جائے جبکہ ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کی جائے

جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ صوبے کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کلچرل سوئینرز کے رجحان کو فروغ دیا جائے جبکہ بلوچستان میں آرٹ سے متعلق مختلف شعبوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ اور آثار قدیمہ کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ،چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالصبور کاکڑ اور سیکریٹری کلچر سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version