سعودی وزارت صحت ، کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کئی ماہ درکار ہیں
کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے...
سعودی وزارت صحت کی جانب سے کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ہدایت جاری کی ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے متاثر افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنی گاڑی اور گھر کو بھی سینی ٹائز کریں۔
اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یابی کے بعد گھر اور گاڑی کو بھی سینی ٹائز کیا جائے۔
خیال رہے کہ وزارت صحت سے کیے گئے ایک استفسار پر وزارت کا کہنا تھا کہ جو شخص کرونا وائرس میں مبتلا رہا، صحت یابی کے بعد اسے چاہیئے کہ وہ خود اور دوسروں کی حفاظت کے لیے گھر کو ڈیٹول یا کسی بھی جراثیم کش محلول کے ذریعے صاف کرلے۔
دوسری جانب احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرونا وائرس کی زندگی مختلف ماحول اور چیزوں کے لیے جدا ہوتی ہے۔
تحقیق میں بتایا کہ عالمی وبا سے احتیاط کا تقاضہ ہے کہ وہ افراد جو کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا رہ چکے ہوں وہ گاڑی کو دھلوانے سے قبل اس پر اچھی طرح جراثیم کش مواد کا اسپرے کرلیں تاکہ وائرس مکمل طور پر ختم ہو جائے۔
واضح رہے کہ سعودی وزارتِ صحت نے تاقید کی کہ ہاتھوں کی صفائی اور جراثیم کش محلول استعمال کریں اور ہاتھوں کو سینی ٹائزکرتے رہیں اور سماجی فاصلے کے اصول کو عالمی طور پر تسلیم کر لیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News