سلیکٹڈ وزیراعظم کا استعفیٰ چھین کررہیں گے، بلاول

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پہنچ کرسلیکٹڈ وزیراعظم کا استعفا چھین کررہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فون اور رابطہ کرنا بند کریں ، ہمارے درمیان کوئی دراڑ پیدا نہیں ہوسکتی جبکہ اب ڈائیلاگ کاوقت گزرچکا،اب لانگ مارچ ہوگا۔
چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکمران ووٹ کی طاقت سےنہیں،کسی اورکےاشارےکی وجہ سےاقتدارمیں آئے لیکن ظلم اور جبر کی رات ختم ہونے کو ہے، ہر طرف ایک ہی آواز گونج رہی ہے،ووٹ پر ڈاکا نا منظور ہے۔
بلاول بھٹوز رداری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کےساتھ کیا ہورہا ہے،نااہل وزیراعظم نےکٹھ پتلی کو یہاں بٹھادیا لیکن ہم کٹھ پتلی کےکٹھ پتلی کونہیں مانتے، سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکمران جلد گھر جانے والے ہیں۔
چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ دھمکی کےعلاوہ نااہل حکمرانوں کےپاس کچھ نہیں۔ جعلی، نااہل اور ناجائز حکمرانوں نے ملک کابیڑہ غرق کردیا، ہمارا حال تاریک ضرور ہے لیکن مستقبل روشن ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ نالائق حکمرانوں کے پاس نہ عقل ہے اورتاریخ کا علم ہے جبکہ جھوٹ اور گالم گلوچ کےسوا حکمرانوں کےدامن میں کچھ نہیں۔
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم کشتیاں جلا کرمیدان میں اترے ہیں، عمران خان کوبھگا کرہی بات ہوسکتی ہے اور سلیکٹرزکوعوام کا فیصلہ تسلیم کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

