Advertisement

پی ڈی ایم کا واحد مقصد مالی کرپشن کو بچانا ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا واحد مقصد اپنی سیاسی اور مالی کرپشن کو بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ گزشتہ جماعتوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ  اور اقربا پروری رہی۔

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی دفعہ کرپشن کا گلا دبانے کے منشور پر باقاعدہ کام شروع کیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا مکس اچار پارٹی پی ڈی ایم کا واحد مقصد اپنی سیاسی اور مالی کرپشن کو بچانا ہے لیکن بہت جلد ان کی عوام کو بےوقوف بنانے کی ڈرامے بازی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔

Advertisement

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا سب جان چکے ہیں کہ سلیکٹڈ اور ریجیکٹڈ کون ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version