ملیر ایکسپریس وے سے بزنس کمیونٹی سمیت غریب عوام کو فائدہ ہوگا

بلاول بھٹو
چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے سے بزنس کمیونٹی سمیت غریب عوام کو فائدہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ملیر ایکسپریس وے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے میں سب سے آگے ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ٹھٹھہ کا منصوبہ سمیت تمام منصوبے پبلک پرائیوٹ کے تحت بنارہے ہیں جبکہ صوبے میں صحت، انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی بن رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ٹھٹھہ کا منصوبہ سمیت تمام منصوبے پبلک پرائیوٹ کے تحت بنارہے ہیں جبکہ صوبے میں صحت، انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی بن رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر وفاقی حکومت درست پیسے نہیں دے رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت فنڈز میں کٹوتی کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحت سے متعلق بھی پبلک پرائیوٹ پارٹرنرشپ کے تحت سندھ میں کام جاری ہے جبکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ18 ترمیم سے صوبوں کو زیادہ ذمہ داری ملیں جبکہ موجودہ حکومت پرانے این ایف سی پر عمل نہیں کررہی اور نیا نہیں دے رہی ، ہمارے بہت اعتراض ہیں سندھ سمیت دیگر صوبوں کو فائدہ نہیں دیا جارہا۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں نجی شعبے کو ملاک عوام کو روزگار دلائیں، سی ایم سندھ اور ان کی ٹیم محنت میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ہم نے پی پی موڈ ایک نیا سلوشن نکالا ہے ، پیسے کٹوتی کیئے جارہے ہیں مگر ہم مایوس اور آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پانی اور صحت کے لیے پرائیویٹ اور این جی اوز کے ساتھ ملک عوام کو فائدہ روزگار دے سکتے ہیں جبکہ اس سے ملک کی معیشت کے پھیہ کو آگے لیکر جائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم انٹرویو میں معاشی انڈیکیٹر بڑے بتاتے ہیں مگر لوگ خودکشی کررہے ہیں، بدقسمتی ہے وفاق میں حکومت ناجائز اور نالائق بھی ہے اور اس نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کشمیر پر حملہ ہوا تو وزیر اعم کہتے رہے میں کیا کروں جبکہ وزیر اعظم صاحب کے پاس جب کوئی حل نہیں تو آپ استعفے دیں اور گھر جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News