Advertisement

جموں و کشمیر میں جمہوریت کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، زاہد حفیظ

ترجمان

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کے بے بنیاد دعووں کے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے نام نہاد انتخابات کے حوالے سے جمہوری دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایس بی جے پی کی نام نہاد جمہوریت صرف بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست 2019 سے محاصرے کے ذریعے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے جھوٹے دعوے نہ کشمیریوں کی آواز دبا سکتے ہیں نہ عالمی برادری کی توجہ ہٹا سکتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت معاملات کو الجھانے اور توجہ ہٹانے کے بجائے مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے جبکہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق رائے دہی دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version