پی ڈی ایم کا مقصد حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے، شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد غیر جمہوری طریقے سے حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول والد کی کرپشن بچانے کیلئے غیر جمہوری راستوں پر چل نکلے ہیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ معیشت کو تباہ کرنے والے معیشت کی بحالی پر نوحہ کناں ہیں جبکہ مہنگائی کا رونا رونے والے اصل میں مہنگائی کی وجہ رہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ 13 دسمبر کی ناکامی کے بعد پی ڈی ایم 3 میں ہے نا 13 میں، استعفوں کی دھونس دینے والے استعفے جلد سپیکر کو ارسال کریں جبکہ لاہوریوں سے پی ڈی ایم کرپٹ الائنس کی ریجیکشن کے بعد موصوف ناکامی کی چھاپ ہٹانے کیلئے سرگرداں ہیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ سیاستدان نہیں کرپشن کے سیاہ کار اور خطاکار ہیں جبکہ ناکام اور بے روزگار سیاستدان لاہور میں سیاسی اتوار بازار کی ناکامی پر بوکھلا گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

