نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے۔
امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ پولیس کہتی ہے کہ آپ کی سکیورٹی کم کرنے کے لیے دباؤ ہے لیکن میں ہیتھار پھینکنے والوں میں سے نہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا کہ مولانا شیرانی کی بات کو پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے جبکہ فنکشنل لیگ اسٹبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ حکومت اپنے استعفی اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر بات چیت ہو سکتی ہے جبکہ جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

