Advertisement

گیمز آف تھرونز‘گیم کے بانی پراسرار طور پر ہلاک

گیمز آف تھرونز‘ گیم کا بانی اور چینی ارب پتی گیم ڈویلپر کرسمس کے روز ڈرامائی طور پر انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ چینی ٹائیکون لِنکی گیمز ڈیولپر کمپنی یوزو کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو تھے جبکہ مقبول ترین ٹی وی شو اور ناول گیم آف تھرونز پر مبنی ’گیم‘ ان کی وجہ شہرت تھی۔

مزید پڑھیں

ہالی ووڈ ڈرامہ’گیم آف تھرونز کا پریکیوئل ​​”ہاؤس آف ڈریگن” جاری

اکتوبر 2019 میں  ایچ بی او نے گیم آف تھرونز کا پریکیوئل...

جمعہ کے روز کرسمس ڈے پر ڈرامائی طور پر ان کی موت کی خبر سامنے آئی اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ لِنکی کو چائےمیں زہر ملا کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے لِنکی کے ایک ساتھی پر شک ظاہر کیا ہے جس کی شناخت صرف اس کی عرفیت ژو سے ہوئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب لِنکی کی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ وہ خود چند روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل ہوئے تھے مگر اس وقت ان کی حالت بہتر تھی۔

لِنکی کی اچانک موت پر کمپنی کے موجودہ اور سابق ملازمین نے دفتر کے باہر جمع ہوکر سوگ منایا۔

یاد رہے کہ لِنکی کا شمار چین کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا تھا جن کی دولت اندازاً 1.3 بلین ڈالرز ہے۔

واضح رہے کہ لِنکی نے 2009 میں یوزو کمپنی کی بنیاد رکھی اور گیمنگ انڈسٹری میں انتہائی کامیابی حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version