Advertisement

فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

فروغ نسیم

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے ایک بیان میں کورونا کی ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں، کراچی میں اپنے گھر سے کام جاری رکھوں گا۔

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنی صحت کے لیے دعاﺅں کی درخواست بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 75 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق24 گھنٹوں میں دوہزار829 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد4لاکھ 3ہزار313 ہوگئی ہے۔

Advertisement

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں 2 ہزار962، خیبر پختونخوا ایک ہزار 375، اسلام آباد 324، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 173 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version