Advertisement

میر ظفراللہ خان جمالی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

میر ظفر اللہ خان

سابق وزیراعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی نمازجنازہ انکے آبائی علاقے روجھان جمالی میں ادا کردی گئی۔

سابق وزیر اعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کو پولیس کے چاک چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔

سابق وزیراعظم کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سابق وزیراعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کو انکے آبائی جعفرآباد کےعلاقے روجھان جمالی میں سپردخاک کر دیا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ پڑنے پر نجی اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گائوں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے ۔

ابتدائی تعلیم روجھان جمالی میں ہی حاصل کی بعد ازاں سینٹ لارنس کالج گھوڑا گلی مری، ایچیسن کالج لاہور اور 1965ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

میر ظفر اللہ جمالی سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے، وہ 2002ء سے 2004ء تک اس عہدے پر رہے۔ انہوں نے تقریباً 55 برس قبل سیاسی کیرئیر کا آغاز تھا، وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

میر ظفر اللہ جمالی نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز پیپلزپارٹی کی حمایتی کی حیثیت سے کیا بعدازاں وہ مسلم لیگ نواز میں شامل ہوگئے تھے، وہ دو مرتبہ بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ بھی رہے، انہوں نے 1999ء میں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے اور شریف خاندان کی جلاوطنی کے بعد مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version