مفتی عبدالقوی کی ایک اور متنازعہ ویڈیو وائرل
معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کی ایک اور متنازعہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔...
تنازعات کے شکار مفتی عبدالقوی کی ایک اور متنازع ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے تنازعات میں گھرے رہنے والے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔
سوشل میڈیا وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا جس پر وہ ہڑبڑا اٹھے۔
ویڈیو میں خاتون کا چہرا واضح نہیں تھا جس کی وجہ سے مختلف چہ مگوئیاں جاری تھیں تاہم اب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے کہ تھپڑ والی خاتون وہ ہیں۔
حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تھپڑ کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔
دوسری جانب حریم شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے وجہ بتاتے ہوئے کہا نجی ہوٹل میں ایک شو کی ریکارڈنگ کے حوالے سے گئی تھی، مفتی قوی اس شو کے گیسٹ تھے ۔
حریم شاہ نے کہا کہ نازیبا گفتگو اور غلط حرکتوں پر مفتی قوی لو تھپڑ رسید کیا ۔ اس ویڈیو کی مزید تمام تفصیل سوشل میڈیا پر وائرل کروں گی ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News